Home Entertainment Smartphone and Internet have killed the young female boxer

Smartphone and Internet have killed the young female boxer

0 second read
0
0
230

یوکرائن کی 18 سالہ باکسنگ چیمپئن امینہ بلاخ کانوں میں ہیڈ فون لگائے اور اسمارٹ فون براؤزنگ کرتے ہوئے پٹڑیعبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں یورپی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ کی فاتح 18 سالہ امینہ بلاخ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئیں۔ وہ فارمیسی سے نکل کر پٹڑی عبور کر رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باکسنگ چیمپئن کانوں میں ہیڈ فون ہونے کی وجہ سے ریل کے آنے کی آواز نہیں سُن سکیں جب کہ وہ اپنے اسمارٹ فون پر براؤسنگ میں بھی مصروف ہونے کے باعث ریڈ سگنل کو بھی نہیں دیکھ سکیں۔

امینہ بلاخ جس ٹرین سے ٹکرائیں وہ کیف سے فاسٹو کی جانب محو سفر تھی، ریلوے کراسنگ پر ریڈ سگنل بھی تھا اور باڑ بھی موجود تھی لیکن امینہ نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ آخری لمحات میں ریل کی آمد سے خود کو بچانے کی ناکام کوشش بھی کی۔ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

Load More Related Articles
Load More By admin
Load More In Entertainment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

famous religious scholar Allama Talib Jauhari passed away

Allama Talib Jauhari’s son confirmed the news of his death and added that he was hospitali…