Home National News وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی

وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی

0 second read
2
0
292

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو پہلے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، حکومتی کمیٹی کا کوئی علم نہیں نہ رابطہ کیا گیا، وزیر اعظم کے استعفے کے بعد ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی لوگ غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں، حکومت کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں، وزیراعظم کے استعفیٰ سے پہلے حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، آئین کی حکمرانی اور اداروں کا حدود میں رہ کر کام کرنے کے مطالبے پر دوسری رائے نہیں ہوسکتی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی ادارے نے عوام کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو سمجھا جائے گا کہ ادارے ریاست کے لیے نہیں بلکہ کسی اور کے لئے استعمال ہورہے ہیں، ہم اداروں سے تصادم نہیں چاہتے لیکن اداروں کو بتانا چاہتا ہوں اگر مارشل لا کی کوشش کی تو آزادی مارچ کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت کئی خطرات در پیش ہیں، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں، حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔

Load More Related Articles
Load More By admin
Load More In National News

2 Comments

  1. lauldexia

    December 11, 2020 at 8:34 am

    Ciprofloxacin For Diarrhea Speeseeapall [url=https://xbuycheapcialiss.com/]cialis online pharmacy[/url] artica Cheap Generic Celebrex

    Reply

  2. Leveud

    March 1, 2021 at 9:19 am

    tadalafil dosage – site tadalafil buy online

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

MPA Sharmila Farooqui enjoying Halloween

Sharmila Farooqi is a famous Pakistani politician and belongs to a political background fa…