Home Drama Faysal Quraishi new drama coming soon

Faysal Quraishi new drama coming soon

3 second read
0
0
219

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین کردار نبھاچکے ہیں۔

اس وقت فیصل قریشی اپنے نئے ڈرامے میں ایک منفی کردار نبھارہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ مدیحہ امام بھی موجود ہیں۔

اس ڈرامے کے نام کا تو اب تک اعلان نہیں ہوا تاہم اس ڈرامے کے کئی ٹیزرز یوٹیوب پر جاری کیے جاچکے ہیں۔

 

 

جیو ٹیلی ویژن پر جلد نشر ہونے والے اس ڈرامے میں فیصل قریشی نے طاقتور وڈیرے کا کردار نبھایا ہے جبکہ مدیحہ امام ایک آر جے بنی ہیں۔

ٹیزرز میں دکھایا گیا کہ فیصل قریشی مدیحہ امام کے شو پر انٹرویو دینے کے لیے پہنچتے ہیں جہاں وہ انہیں پسند کرلیتے ہیں۔
بعدازاں وہ مدیحہ امام سے زبردستی شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد ڈرامے کی اصل کہانی کا آغاز ہوگا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کا کردار بہت منفرد ہے، نہ تو اسے مکمل طور پر منفی کہا جائے گا اور نہ ہی یہ بالکل مثبت ہوگا۔

خیال رہے کہ اس طرح کی کہانی پر مبنی یہ پہلا ڈراما نہیں، اس سے قبل اے آر وائے ڈجیٹل پر ‘میرا سائیں’ نامی ڈراما بھی اس ہی قسم کی کہانی پر مبنی تھا۔
جبکہ فیصل قریشی خود اپنے ایک ڈرامے ‘وراثت’ میں ایسا کردار نبھاچکے ہیں۔

اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا یہ نیا ڈراما ‘میرا سائیں’ اور ‘وراثت’ سے کافی الگ ہے۔

اس ڈرامے میں عائشہ گل فیصل قریشی کی پہلی اہلیہ بنی ہیں، سبینہ فاروق فیصل قریشی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ڈرامے میں ہارون شاہد، علی انصاری، سیفی حسن اور فضیلہ قیصر بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی اقبال بانو نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات شیرزاد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا ڈراما نہیں جس میں فیصل قریشی اور مدیحہ امام ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں۔

اس سے قبل ان دونوں نے ‘بابا جانی’ نامی ڈرامے میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

فیصل قریشی نے اپنے ڈرامے ‘بشر مومن’ میں بھی منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کا بہت اچھا ردعمل موصول ہوا تھا۔

Source: Dawn News

Load More Related Articles
Load More By admin
  • Ehd-e-Wafa Episode 2

    HUM TV’s latest drama, Ehd-e-Wafa features Osman Khalid Butt, Ahad Raza Mir and Alizey Sha…
  • Ehd-e-Wafa Episode 1

    HUM TV’s latest drama, Ehd-e-Wafa features Osman Khalid Butt, Ahad Raza Mir and Alizey Sha…
Load More In Drama

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

famous religious scholar Allama Talib Jauhari passed away

Allama Talib Jauhari’s son confirmed the news of his death and added that he was hospitali…