Home National News سندھ کے شہر بدین میں انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا شوہر نے چند ہزار کے عوض بیوی کی عصمت دری کرواکر قتل کروادیا

سندھ کے شہر بدین میں انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا شوہر نے چند ہزار کے عوض بیوی کی عصمت دری کرواکر قتل کروادیا

3 second read
0
0
194

رپورٹ-ساجد حسین آرائیں

سندھ کے ضلع بدین میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا زندگی بھر کا ساتھ نبہانے اور عزت کی حفاظت کے ضامن نے اپنی ہی شریک حیات کو درندوں کو سونپ کر قتل کروادیا پولیس نے چند روز قبل خاتون کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کو قتل قرار دیکر ظالم وبے حس شوہر اور گھنائونے کھیل میں شامل دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے نواحی گائوں مینھار چانڈیو میں پانچ روز قبل 23 سالہ خاتون زوجہ اکرم چانڈیو کو اسکے شوہر نے منصوبہ بندی کے تحت اپنی ظالم ودرندہ صفت دوستوں کی حوس بجھانے کے لئے سونپ دیا اور شوہر کی رضامندی وبلیک میلنگ کی وجہ خاتون کی اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی 23 سالہ بیوی سبھاگی کو امدادی رقم نکلوانے کا کہہ کر اپنے ہمراہ احساس کفالت مرکز کھورواہ لے گیا جہاں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت شوہر اپنے دوست پپو چانڈیو سے دو ہزار کیر رقم لیکر اپنی بیوی کو اسکے ہمراہ گھر لیجانے کا کہا جو گھر لیجانے کے بہانے جنگل لے گیا جہاں خاتون سے زیادتی کی گئی اور اسی دوران طے شدہ منصوبے کے تحت دیگر ساتھی علی حسن رند، خدا بخش اور اس کا شوہر موقع پر پہنچتے ہیں اور خاتون کی وڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں لیکن شوہر اسے دیگر دوستوں کیساتھ جنسی عمل لئے مجبور کرتا یے اور خاتون کیساتھ سب مل کر اجتماعی ریپ کرتے ہیں اور بات کھلنے کے خوف سے اس پر گاڑی چڑھا کر اسے قتل کردیا جاتا ہے تاکہ واقعے کو حادثے کا رنگ دیا جاسکے المناک واقعے نے انسانیت کا شرم سے سر جھکا دیا پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے دوران خاتون کو بلیک میل کرنے اور خاتون کی منت سماجت کی ویڈیو برآمد کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

 

Source: AAP News

Load More Related Articles
Load More By admin
Load More In National News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

famous religious scholar Allama Talib Jauhari passed away

Allama Talib Jauhari’s son confirmed the news of his death and added that he was hospitali…